تصاویر: دنیا میں گرمی کی لہر سے کروڑوں افراد متاثر
دنیا کے تین بڑے براعظموں میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی خطرناک لہر پھیلی جس کے باعث جنگلات میں آتشزدگی اور صحت کی خرابی کی رپورٹس آرہی ہیں۔
یونان کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، اسی طرح امریکا، یورپ اور چین میں بھی گرمی کے ریکارڈز ٹوٹ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت جاری انتہائی بلند درجہ حرارت جیسے تباہ کن موسم کی بنیادی وجہ ہے۔
فرانس میں بھی 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔