پاکستان

پیپلز پارٹی کی سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ایک بجے تک تھی تاہم مقررہ وقت تک سعدیہ دانش کے سوا کسی بھی رکن اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروایا۔
|

گلگت بلتستان اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے آج ہونے والے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ دانش بلامقابلہ منتخب ہوگئیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق دن ایک بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت تھی تاہم مقررہ وقت تک سعدیہ دانش کے سوا کسی بھی رکن اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروایا جس پر سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

اس انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان 3 بجے پولنگ کے وقت اسپیکر اسمبلی کریں گے، جس کے بعد اسپیکر نذیر احمد ان سے حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ سیکریٹری اسمبلی سعدیہ دانش تحریک انصاف کے فاروڈ بلاک اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل مخلوط حکومت کی جانب سے امیدوار تھیں۔

سیکریٹری اسمبلی محمد رزاق کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے تک صرف سعدیہ دانش کے ہی کاغذات نامزدگی وصول ہوئے، ان کے علاوہ کسی بھی رکن یا پارٹی کی جانب سے کوئی کاغذات داخل نہیں کیے گئے تاہم 2 بجے دستبرداری اور جانچ پڑتال کے بعد سرکاری سطح پر بلامقابلہ منتخب ہونے کے نتائج کا اعلان 3 بجے پولنگ ٹائم پر اسپیکر اسمبلی کریں گے۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے کے بعد فاروڈ بلاک نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) پر مشتمل مخلوط حکومت قائم کرلی ہے۔

فاروڈ بلاک نے حاجی گلبر کو 19 ووٹوں کی اکثریت سے اپنا وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا ہے اور آج کابینہ ارکان کے نام فائنل کر کے اُن سے آئندہ چند گھنٹوں میں حلف بھی لے لیا جائے گا۔

نقض امن کا خطرہ: چوہدری پرویز الہٰی 30 روز کیلئے لاہور جیل میں نظر بند

بیٹے کے انتقال کے دوماہ بعد عماد عرفانی کا پہلا پیغام

جنوبی کوریا: بارشوں کے سبب 39 افراد ہلاک، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمت عملی تبدیل کرنے کا عزم