پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے رعنا انصار کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی پڑی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں اپنی خواتین پارلیمانی پارٹی کی رہنما رعنا انصار کو صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ رعنا انصار کی جگہ اب علی خورشید اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

ایوان میں پہلی خاتون پارلیمانی لیڈر بننے والی رعنا انصار پہلی ہی خاتون اپوزیشن لیڈر بھی ہوں گی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ کے منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی پڑی تھی۔

صوبائی اسمبلی آئندہ ماہ اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرلے گی جس کے بعد وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے سے نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے نکاح کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

9 مئی پُرتشدد واقعات: عمران خان آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، وکیل

’باربی بمقابلہ اوپن ہیمر‘، دو بڑی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہونے کو تیار، ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار