دنیا

بھارت میں شدید بارشیں، دریائے جمنا سے پانی باہر آنے سے نئی دہلی زیر آب

مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث شہری حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرکے شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دریائے جمنا سے پانی باہر آنے اور مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث شہری حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرکے شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ نئی دہلی میں یکم جون سے شروع ہونے والے مون سون کی بارشیں اوسط سے زائد 113 فیصد ریکارڈ کی گئیں اور پہاڑی ریاستوں سے شمال کی جانب دریا کے پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔

ویڈیو فوٹیجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں جہاں حکومت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں اور کھڑی گاڑیاں بھی ڈوبی ہوئی ہیں اور دیگر تصاویر میں شہر کا تاریخی لال قلعہ کی سڑکیں زیر آب ہیں۔

یہاں اس سیلابی صورتحال کی ایسی ہی چند تصاویر پیش خدمت ہیں۔