پاکستان

عالمی بینک کی خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری

اس منصوبے میں 5 لاکھ 60 ہزار افراد شہری سہولیات مراکز میں فراہم کردہ خدمات سے استفادہ کریں گے۔

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے پیش نظر خیبرپختونخوا سٹیزن سینٹرڈ ڈلیوری پروجیکٹ اور ضم شدہ اضلاع میں انتظامی سہولت کے مراکز کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں عالمی بینک مشن نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں دو سال کی عمر کے تقریباً 3 لاکھ بچے چائلڈ ویلفیئر گرانٹس سے مستفید ہوں گے، ان خدمات کے استعمال سے منسلک مالی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے بچوں کے خاندانوں کو ان کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن میں شرکت اور ان کی نشوونما کی نگرانی کے لیے 12 ہزار 500 روپے ملیں گے۔

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بچوں کی نشوونما کے گرانٹس کو بڑھانے کے لیے حکومت کی معاونت کرے گا جو کہ ماؤں پر مشتمل ہوگا جس کے لیے صحت سے متعلق آگاہی سیشنز میں شرکت کرنا درکار ہوگا۔

ناجی بنہاسین نے کہا کہ یہ منصوبہ بچوں کی صحت سے متعلق معیاری خدمات تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔

عالمی بینک کی معاونت سے یہ منصوبہ مقامی آبادی کو ضروری سہولیات کی فراہمی کو فروغ دینے کے لیے شہری سہولیات مراکز کے ’ون ونڈو آپریشن‘ کے طریقہ کار کو تسلیم کرنے لیے لیے خیبرپختونخوا حکومت کی بھی مدد کرے گا۔

شہری سہولیات مراکز چائلڈ ویلنیس گرانٹس کی فراہمی کے علاوہ مقامی کمیونٹیز کو اہم خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں رجسٹریشن کی سہولیات بشمول پیدائش، موت، شادی، طلاق، خاندانی رجسٹریشن وغیرہ شامل ہیں۔

اس منصوبے میں 5 لاکھ 60 ہزار افراد شہری سہولیات مراکز میں فراہم کردہ خدمات سے استفادہ کریں گے۔

اس منصوبے کے لیے ٹاسک ٹیم لیڈر امجد ظفر خان نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے تعاون سے پہلے ہی قائم کیے گئے 40 شہری سہولیات مراکز کے تحت سرگرمیوں کے تسلسل کو پورا کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں پروگرام کی منتقلی میں سہولت فراہم کرے گا۔

بچپن میں حمزہ علی عباسی کے گردے فیل ہوگئے تھے، بہن فضیلہ عباسی کا انکشاف

امریکی-چینی معیشتوں کو علیحدہ کرنا ناممکن ہے، امریکی سیکریٹری خزانہ

آرہوس: ایک نئی منزل سے ملاقات کی خوشی