سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ڈیٹا ٹرانسفر کا سب سے آسان فیچر پیش

واٹس ایپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ ڈیٹا ٹرانسفر کا نیا فیچر پیش کردیا گیا۔

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ڈیٹا یا چیٹ ٹرانسفر کا اب تک کا سب سے تیز اور آسان فیچر پیش کردیا گیا، جس سے صارفین انتہائی کم وقت میں ڈیٹا ایک سے دوسرے فون میں منتقل کر سکیں گے۔

اگرچہ اس وقت بھی واٹس ایپ پر ایک سے دوسرے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا ممکن ہے، تاہم اب اس کا سب سے آسان طریقہ پیش کردیا گیا۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ایک سے دوسرے موبائل میں جلد سے جلد ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے طریقے کی ویڈیو شیئر کی۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بھی اس کی تصدیق کی گئی کہ ڈیٹا ٹرانسفر کا نیا فیچر پیش کردیا گیا۔

نئے فیچر کے تحت کوئی بھی صارف نئے فون پر پرانے فون سے واٹس ایپ ڈیٹا کو وائی فائی اور کیو آر کوڈ اسکین کی مدد سے چند سیکنڈز میں ٹرانسفر کر سکے گا۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی بھی صارف کو پرانی ڈیوائس پر واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جاکر چیٹ پر کلک کرنا ہوگا، جہاں چیٹ ٹرانسفر کا آپشن ہوگا۔

وہاں ٹرانسفر چیٹ کے آپشن پر کلک کرنے سے نئے فون سے کیو آر کوڈ کو پرانے فون سے کاپی کرنے سے واٹس ایپ کا تمام چیٹ ڈیٹا نئے فون میں ٹرانسفر ہوجائے گا۔

تاہم اس نئے فیچر میں بھی یہ مشکل ہوگی کہ کوئی بھی اینڈرائیڈ موبائل صارف آئی او ایس کے فون پر ڈیٹا ٹرانسفر نہیں کر سکے گا۔

نئے فیچر کے تحت بھی اینڈرائیڈ صارفین اینڈرائیڈ جب کہ آئی او ایس صارفین آئی او ایس ڈیوائس پر ہی چیٹ کو منتقل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ میں ایک بڑا فیچر متعارف ہونے کا امکان

واٹس ایپ کی 17 بہترین ٹرکس

واٹس ایپ کی یہ خامی معلوم ہے؟