کھیل

پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر نوجوان کھلاڑی ماجد علی نے خودکشی کرلی

محمد ماجد علی نے 2013 کی ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ضلع سمندری سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسنوکر کھلاڑی نے خودکشی کرلی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ محمد ماجد علی نے 2013 کی ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور 2018 کی ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

ماجد علی کے بھائی راشد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ماجد علی گزشتہ چند سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے اور فیصل آباد کے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جب گائے کی قربانی ہوئی اس کے فوری بعد ماجد نے فرنیچر ورکشاپ میں لکڑی کاٹنے والی آری کی الیکٹرک مشین سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔

دو مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن رہنے والے محمد آصف کہتے ہیں کہ ان کی ایک ہفتہ قبل ماجد سے ملاقات ہوئی تھی، بظاہر وہ افسردہ نظر آرہے تھے لیکن وہ ایک یا دو سال کے وقفے کے بعد پاکستان نیشنل سرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور میڈیا منیجر نوید کپاڈیا نے کہا کہ ماجد علی شریف لڑکا تھا۔

بازوؤں سے محروم پاکستانی اسنوکر کھلاڑی

16 سالہ احسن رمضان کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن بن گئے

ملیے 16 سالہ ورلڈ اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان سے