پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

یکم جون سے نافذ قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا رہا، وہی قیمتیں 30 جون رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی، اسحٰق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے میڈیا پر نشر اپنے بیان میں کہاکہ گزشتہ دنوں میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا اور مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت میں 20 اور ڈیزل کی قمیت میں 35 روپے کمی کی گئی تھی۔


پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں:


ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں رد بدل کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے، کیونکہ آج پریس میں، کئی اخباروں نے رپورٹ کیا اور حیرانگی ہے کہ کیسے ان کو یہ رپورٹ ملی کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی تھی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج جب اوگرا نے رد و دبدل کو دیکھ کر اپنی فائنل کلوزنگ رپورٹ دی تو اس سے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا رہا ہے اور جو آج میڈیا میں رپورٹ ہوا کہ قیمت میں اضافہ ہونے جا رہا ہے، وہ اضافہ نہیں ہے، ملک میں یکم جون سے نافذ قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا رہا، اب وہی قیمتیں 30 جون رات بارہ بجے تک نافذ العمل رہیں گی، اس میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے 31 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا پچھلے 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی زیادہ رد وبدل نہیں ہوا اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پھر بھی کوشش کی گئی جتنی بھی گنجائش ہو نکال کر عوام کو دیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کی ہر مہینے بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف بین الاقوامی مارکیٹ کی بنیاد پر پاس کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کرایہ بڑھا دیتے ہیں، سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، اس لیے پاکستان کے عوام کے لیے کرایوں اور باقی معاملات میں کمی کا اعلان کریں۔

آذربائجان سے رعایتی ایل این جی کارگو آئندہ ماہ سے پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے

ہائبرڈ ماڈل منظور، ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے

ماہرہ خان کا گھُڑ سواری کے دوران ’خوفناک حادثے سے بال بال بچ‘ جانے کا انکشاف