صحت

’البینیزم کے شکار افراد کو امتیازی سلوک، تشدد اور موت کا سامنا رہتا ہے‘

البینیزم کیا ہے؟ کیا یہ کوئی بیماری ہے؟ البینیزم اور وٹیلگو میں کیا فرق ہے؟

غیر معمولی جینیاتی حالت ’البینیزم‘ میلانن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے جس سے عام طور پر پوری جلد، تمام بال اور آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوکر سفید ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ میلانن ان پگمنٹس کو کہا جاتا ہے جو ہمارے بالوں، جلد اور آنکھوں کو رنگ دینے کے لیے کام کرتا ہے، یہ سفید، سیاہ، یا سانولی بھی ہو سکتی ہے، اس مرض کی وجہ سے پگمنٹس کی پیدائش اور افزائش رک جاتی ہے جس کی وجہ سے برص یا پھلبہری شدت اختیار کرنا شروع ہو جاتی ہے۔

البینیزم کے شکار افراد عام طور پر تیز روشنی سے دور رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ جلد کے کینسر اور اندھے پن کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں عام انسان سے مختلف نظر آنے والے البینیزم کے شکار لوگوں کو امتیازی سلوک، تشدد اور یہاں تک کہ موت کا سامنا بھی رہتا ہے۔

البینیزم کے بارے میں فروغ دینے اور البینیزم کے شکار لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے آگاہی کے لیے 13 جون کو انٹرنیشنل ابینیزم ڈے قرار دیا۔

البینیزم ہونے کی کیا وجہ ہے؟

البینیزم مخصوص جین کی میوٹیشن کی وجہ سے ہوتا ہے جو میلانن پیدا کرتا ہے۔ البینیزم کوئی بیماری نہیں ہے، بلکہ ایک جینیاتی حالت ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق البینیزم کے شکار افراد کو جلد کے کینسر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے جنہیں 80 فیصد موت کا سامنا رہتا ہے۔

یہ خطرہ اتنا سنگین ہے کہ البینیزم کے شکار 98 فیصد لوگ 40 سال کی عمر سے زیادہ زندہ نہیں رہتے۔

اگرچہ میلانن کی کمی کا کوئی علاج نہیں ہے، تاہم آپ اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں جن میں براہ راست سورج کی روشنی سے بچنا، الٹرا وائلٹ شعاعوں سے مٖحفوظ رکھنے والے سیاہ چشمے استعمال کرنا اور باہر نکلتے وقت دھوپ سے بچنے والے لباس اور ٹوپی پہنا شامل ہے۔

کیا البینیزم عام بیماری ہے؟

اگرچہ البینیزم عام طور پر غیر معمولی ہے، اس کے شکار افراد انتہائی نایاب حالت میں ہوتے ہیں۔

البینیزم کا تعلق کسی نسل یا جنس سے نہیں ہے، اگرچہ اس سے متاثر ہونے والے افراد کے حوالے سے قابل اعتماد ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، لیکن ایک اندازے کے مطابق شمالی امریکا اور یورپ میں ہر 17 ہزار افراد میں سے کوئی ایک شخص البینیزم کا شکار ہوتا ہے۔

البینیزم سب صحارا افریقا میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے ایک اندازے کے مطابق 5 ہزار میں سے ایک شخص اس کا شکار ہے۔

البینیزم اور وٹیلگو میں کیا فرق ہے؟

جیسا کہ ہم نے بتایا کہ البینیزم کے شکار افراد کی پوری جلد سفید رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ بھنویں اور پلکیں اور یہاں تک کہ آنکھوں کا رنگ بھی سفید ہوجاتا ہے۔

دوسری طرف وِٹلائيگو یعنی برص جلدی کی خرابی یا اس میں پیدا ہونے والے ڈس آرڈر کے نتیجے میں ہوتا ہے، اس صورتحال میں انسان کی جلد پر چھوٹے چھوٹے سفید دھبے بن جاتے ہیں۔

پولیوسِس: ’سفید بھنویں اور پلکیں نہ چاہتے ہوئے بھی ہجوم میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں‘

’بارش کے بعد خوشبو کا احساس‘ آخر اس کے پیچھے کیا سائنس ہے؟

زمین پر ننگے پاؤں چلنا خطرناک ہے یا واقعی فائدہ مند ہے؟