Live Arrest Of Imran Khan
9 مئی واقعات: یہ سیاست نہیں کھلے عام دہشت گردی ہے، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست ہم نے بہت دیکھی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اندھے انتقام...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست ہم نے بہت دیکھی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اندھے انتقام کا سامنا کیا ہے، جھوٹے کیسز بنائے گئے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آپ جناح ہاؤس کو جلائیں گے، جب قوم کے سامنے یہ تماشا لگتا ہے کہ جو ہمسایہ ملک اپنی دشمنی نہ کرسکا وہ انہوں نے وہ کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں کھلے عام دہشت گردی ہے اور ملک کو آپ کیا میسج دے رہے ہیں، ان لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچنا چاہیے، جو قوم اپنے شہیدوں اور محسنوں کی عزت نہیں کرتی، وہ کبھی فلاح نہیں پاتی۔
ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ انصاف کا سب سے اہم ستون ہے، ان کو اپنی عزت اور اکرام کے لیے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔