Live Arrest Of Imran Khan
اب آپ کو تفتیش میں شامل ہونا پڑے گا، عدالت کا عمران خان سے استفسار
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران جج نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو روسٹرم پر آنے کا کہہ کر...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران جج نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو روسٹرم پر آنے کا کہہ کر استفسار کیا کہ ’مجھے وجوہات بتائی گئیں کہ آپ تفتیش میں شامل کیوں نہیں ہو رہے، لیکن اب آپ کو تفتیش میں شامل ہونا پڑے گا۔‘
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جج کو بتایا کہ ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں مگر تمام مقدمات کی ایک ہی تاریخ پر سماعت کی جائے اور میں تینوں مقدمات پر دلائل مکمل کروں گا۔
وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ تمام مقدمات 20 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں اور کہا کہ عمران خان ان کی تفتیش میں شامل ہوں گے۔