Live Arrest Of Imran Khan
عمران خان کے گھر زمان پارک کے سرچ وارنٹ غیر مؤثر قرار
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے سرچ وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اس سے غیر مؤثر قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلے میں کہا کہ ایک بار جاری کیے گئے سرچ وارنٹ غیر معینہ مدت کے لیے نہیں جبکہ تفتیشی افسر کے مطابق انہوں نے ابھی سرچ وارنٹ پر عمل درآمد نہیں کیا ۔
خیال رہے کہ عمران خان نے زمان پارک کے سرچ وارنٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔