Live Arrest Of Imran Khan
’ہم کسی اور طرف نکل گئے‘، ملتان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ملتان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمران پرویز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر...
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ملتان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمران پرویز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اور طرف نکل گئے، جس کا آخر میں نتیجہ 9 مئی کی صورت میں نکلا، فی الحال سیاست سے دلبرداشتہ ہو کر اس عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
انہوں نےمزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل اپنے دوستوں، حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرکے طے کریں گے۔