Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے خلاف...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ’بیہودہ الزامات‘ عائد کرنے کے خلاف وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے وفاقی وزیرِ صحت کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے بیہودہ الزامات واپس لیں اور فوری طور پر چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم ہسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔