Live Arrest Of Imran Khan
عمران خان اپنی غلطی تسلیم کر کے قوم سے معافی مانگیں تو بات چیت ہوسکتی ہے، اسحٰق ڈار
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے اگر وہ ’اصلاحی اقدامات‘ کریں، قوم سے معافی...
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے اگر وہ ’اصلاحی اقدامات‘ کریں، قوم سے معافی مانگیں، اپنی غلطی تسلیم کریں اور مستقبل میں 9 مئی جیسا کچھ نہ کرنے کا وعدہ کریں۔
وزیر نے کہا کہ اس بدقسمت دن جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، سے پہلے حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ ’اخلاص‘ کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں فریقین نے انتخابات کی تاریخ کے علاوہ تمام معاملات پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کو معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔
خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔