Live Arrest Of Imran Khan
عمران خان کا 9 مئی کے ہنگامے، توڑ پھوڑ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے 9 مئی کے ہنگامے کی جوڈیشل انکوائری کی اپیل کی ہے تاکہ اس بات کا تعین...
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے 9 مئی کے ہنگامے کی جوڈیشل انکوائری کی اپیل کی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس روز توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا ذمہ دار کون تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عدالتوں کا کام ہے کہ وہ تحقیقات کریں اور مجرموں کا پتا لگائیں، ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، میں آپ سے کہوں گا کہ ذمہ داروں کو سزا دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 25 لوگ شہید ہوئے، سیکڑوں کو گولی مار دی گئی، دنیا میں کہاں پر امن احتجاج پر گولی چلائی جاتی ہے اور پھر کوئی تحقیقات نہیں ہوتی۔