Live Arrest Of Imran Khan
9 مئی کے احتجاج کا مقصد بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جی 20 کانفرنس سے توجہ ہٹانا تھا، طاہر اشرفی
حافظ طاہر اشرفی نے الزام لگایا ہے کہ 9 مئی کے احتجاج کا منصوبہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس سے دنیا کی...
حافظ طاہر اشرفی نے الزام لگایا ہے کہ 9 مئی کے احتجاج کا منصوبہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بنایا گیا تھا۔
گوجرانوالہ میں علما کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کا مقصد دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ پاکستان کس طرح بھارتی مقبوضہ کشمیر کے لیے بات کر سکتا ہے جب وہ خود ’انفائٹنگ‘ کا شکار ہے۔
طاہر اشرفی نے 9 مئی کے فسادات کے مجرموں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بے گناہ کے ساتھ ناروا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔