Live Arrest Of Imran Khan

قوم کا مطالبہ ہے کہ سمیع ابراہیم، عمران ریاض خان کے ٹھکانے کا بتایا جائے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم ’کا مطالبہ ہے کہ صحافیوں سمیع ابراہیم اور عمران ریاض خان کے ٹھکانے کا بتایا...

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم ’کا مطالبہ ہے کہ صحافیوں سمیع ابراہیم اور عمران ریاض خان کے ٹھکانے کا بتایا جائے‘۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ صحافی برادری یہ مطالبہ کرنے میں اس قدر مضطرب اور خوفزدہ کیوں ہے کہ دونوں کو 48 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے، یہ ان کا بنیادی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورنہ پھر اسے اغوا ہی کہا جائے، دہشت گردی کے یہ ہتھکنڈے صرف میڈیا کو دبانے کی کوشش ہیں، تاکہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف اس بے مثال فاشسٹ کریک ڈاؤن کو کسی بھی میڈیا کوریج سے دور رکھا جائے۔