Live Arrest Of Imran Khan

9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اس کی قرار واقعی سزا ملے، عمران اسمٰعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسمٰیل نے 9مئی کے واقعات پر کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس کی...

سابق گورنر سندھ عمران اسمٰیل نے 9مئی کے واقعات پر کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جو شامل تھے، ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

عمران اسمٰعیل نے کہا کہ 9 مئی کے بعد سوچتا رہا اور مفروری میں گزارے، پھر پکڑا گیا، جیل ہوئی، اے ٹی سی میں پرچہ ہوا جو فضول تھاکیونکہ میں احتجاج میں شامل نہیں تھا اور اسی بنیاد پر میری بریت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بری ہونے کے بعد میں آزاد شہری ہوں، مجھے جیل کا خطرہ نہیں ہے اور میرے اوپر کوئی پرچہ نہیں ہے۔