Live Arrest Of Imran Khan
پاکستان میں مارشل لا نہیں، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہاں کوئی مارشل لا نہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہاں کوئی مارشل لا نہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، اگر کسی کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا ہے تو اس پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کی اجازت ہوتی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک سال سے زائد عرصہ تک حکومت کے خلاف احتجاج کیے، اس دوران ان کے کسی ورکر کو گرفتار نہیں کیا گیا، ہم جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے تھے، ہم نے تمام کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کیا، ہم نے کیسوں سے بچنے کے لیے کبھی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیے۔