Live Arrest Of Imran Khan

زوم کال پر عمران خان کے ساتھ بات چیت نہ ہونے پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ خفا

کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے ساتھی پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے ساتھ بات چیت کرنے سے روکنے پر ناراض...

کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے ساتھی پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے ساتھ بات چیت کرنے سے روکنے پر ناراض ہیں جب کہ ان کا انٹرنیٹ کنکشن مبینہ طور پر زوم کال سے آدھے گھنٹے قبل منقطع کر دیا گیا جس کے دوران تقریباً 20 برطانوی سیاستدانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہینڈبرن اور ہاسلنگڈن کی ایم پی سارہ برٹ کلف نے عمران کان کے سابق مشیر زلفی بخاری کے ساتھ زوم میٹنگ روم میں کنزرویٹو سیاست دانوں کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس کال میں شامل ہونے کے لیے تیار تھے کہ بغیر کسی انتباہ کے پاکستان ٹیلی کام حکام نے ان کے گھر کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا۔

انہوں نے معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان میں سیاسی قیدیوں اور صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں