Live Arrest Of Imran Khan
فرخ حبیب کا وفاقی وزیر صحت کے عمران خان سے متعلق بیان پر سخت ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس پر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیا جبکہ وفاقی وزیر نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ’کراچی کے ایک بیہودہ وزیر کی پریس کانفرنس بےشرمی اور لیچر پن کی عمدہ ترین مثال ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’لاقانونیت اور آئین کی پامالی کا فائدہ اٹھا کر بےشرموں کا گروہ غلاظت کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے، ملک کو بنانا رپبلک بنانے کے بعد اوباش زنجیروں میں قید میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور بیہودگی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں‘۔