Live Arrest Of Imran Khan

جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کا اختتام 9 مئی کے واقعات پر ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی جس کا 9 مئی کے...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی جس کا 9 مئی کے واقعات پر اختتام ہوا۔

کراچی میں کے فور کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں تاریک ترین دن تھا لیکن اتحادی حکومت کی تمام مشترکہ کاوشوں اور باہمی مشاورت نے ان سازشوں کو دفن کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو جس طرح سے عمران نیازی کے جتھوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی وہ تاریخ کا سیاہ باب تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سازش کے تانے بانے سمندر پار جا ملتے ہیں۔