Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کے بیانیے کا عروج یا نتیجہ 9 مئی تھا، جمشید چیمہ

جمشید چیمہ نے کہا کہ مجموعی طور پر جو زیادہ افسوس ناک چیز ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد 13 مہینوں میں جو ایک بیانیہ...

جمشید چیمہ نے کہا کہ مجموعی طور پر جو زیادہ افسوس ناک چیز ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد 13 مہینوں میں جو ایک بیانیہ بنا، اس میں سینئر قیادت اور ہم سب بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے جو بیانیہ بنایا گیا اور سینئرقیادت اس کو روک نہیں سکی، اس میں ہمارا بھی قصور ہے اور اس بیانیے کی وجہ سے جو فضا بنی، اس فضا کا نتیجہ یا عروج 9 مئی تھا۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ پوری قوم یا جمہوری، سیاسی اور پاکستان کی تاریخ میں بالکل ناقابل قبول ہے، پاکستان کو بھی شرمندگی ہوئی اور احتجاج کا نام بھی خراب ہوا ہے، جس پر جتنا افسوس ہوا کم ہے اور ہمیں بھی اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔