Live Arrest Of Imran Khan

سیاسی جماعتیں احتجاج کرتی ہیں لیکن کسی نے فوجی تنصیبات کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اگر کچھ ہوتا ہے اس کے کارکنان سڑکوں پر آتے ہیں، ٹائر جلاتے...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اگر کچھ ہوتا ہے تو اس کے کارکنان سڑکوں پر آتے ہیں، ٹائر جلاتے ہیں، احتجاج کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے فوجی تنصیبات کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا۔

خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس میں سیاسی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں یہ انتہائی المناک واقعہ پیش آیا اور بطور حکومت ہم تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنہوں نے توڑ پھوڑ کی، جنہوں نے ہدایات دیں، منصوبہ بندی کی اور فوجی تنصیبات پر حملے کے لیے اکسایا، جنہوں نے گالم گلوچ کیا، سویلین تنصیبات پر حملے کے لیے اکسایا وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا کہ سویلین تنصیبات پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانون کی عملداری ہوگی اور جو لوگ اس میں ملوث پائے گئے ان کو قانون کے تحت کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں، ان کو اکسانے اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت گرفت میں لیا جائے گا۔