Live Arrest Of Imran Khan
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف درخواست خارج کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد کی نظر بندی کے خلاف اور دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی درخواست خارج کردی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار تیمور ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل تیمور ملک نے عدالت کو بتایا کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کیا گیا، دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتارکیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ راولپنڈی کا کیس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ متعلقہ فورم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کریں۔
عدالت نے ہدایت کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔