Live Arrest Of Imran Khan

تاریخی ورثے کو راکھ کا ڈھیر بنادینے سے بڑھ کر کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخی ورثے کو راکھ کا ڈھیر بنا دینا کہاں کی عقلمندی ہے، اس سے بڑھ کر کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی۔

ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس سینٹر سے 1947 میں آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اسے جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دینا کہاں کی عقلمندی ہے، اس سے بڑھ کر کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساتھ ہی چاغی کی یادگار تھی اسے راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا، یہ یادگار پاکستان کی دفاعی قوت کا شاہکار تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب دکھی دل کے ساتھ یہاں موجود ہیں، یہاں موجود آرکائیوز کو بھی جلا دیا گیا، قومیں اپنی شناخت اور تاریخی ورثے کو جان سے بھی عزیز رکھتی ہیں اور یہاں انہیں راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا، کاش کہ وہ ڈیجیٹائز ہوچکی ہوتیں لیکن وقت نے ساتھ نہیں دیا۔