سائنس و ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کیلئے اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

کمپنی نے اسے ’کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ‘ کا نام دیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کروادیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اسے ’کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ‘ کا نام دیا ہے، یہ ٹاسک بار کی تمام ایپلی کیشن اور پروگرامز میں استعمال ہوسکے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ اے آئی چیٹ بوٹ کی طرح کو پائلٹ پیچیدہ سوالات کے آسان الفاظ میں جواب دے گا، چونکہ یہ ونڈوز کے ساتھ منسلک ہے، اسلیے اے آئی اسسٹنٹ مختلف تکینیکی سیٹنگ کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایپس میں نظر آنے والے مواد کی سمری تیار کر سکے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ جب کوئی صارف ونڈوز کو پائلٹ سائیڈ بار کو اوپن کرے گا تو وہ بار ایپس، پروگرامز اور ونڈوز میں نظر آئے گی اور یہ پرسنل اسسٹنٹ کا کام کرے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی مدد سے ہر صارف کے لیے ونڈوز سیٹنگز کو بہتر کرنا یا بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے پسندیدہ ایپس سے کنکٹ ہونا آسان ہو جائے گا۔

فی الحال، مائیکروسافٹ ونڈوز کوپائلٹ صرف ٹیکسٹ ٹول ہے، تاہم کمپنی اسے وائس اسسٹنٹ بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

اس ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی آزمائش جون سے شروع ہوگی۔

’مصنوعی ذہانت کی جدت گوگل اور ایمازون کیلئے خطرہ‘

حکومت کا 10 لاکھ افراد کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا منصوبہ

کیا مصنوعی ذہانت واقعی جذبات رکھتی ہے؟ نئی بحث چھڑ گئی