تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچ گیا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر نتقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو جرم 9 مئی کو عمران خان نے کیا،کوئی بھی، یہاں تک کے اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم اس کا ساتھ دینے کو تیار نہیں، پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر تو عمران نے ملک ہی جلا ڈالا، کوئی ذی شعور پاکستانی فوجی تنصیبات، سرکاری، ریاستی اور سیکیورٹی عمارتوں پر حملہ کرنے، ان میں توڑ پھوڑ کرنے اور ان کو جلانے کی حمایت نہیں کرسکتا۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ کام یا ٹی ٹی پی نے کیا ہے یا پی ٹی آئی نے، یاد رکھیں، سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں، پاکستان پہلے، پاکستان کی سیاست میں ایسی پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں، اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا اور آگے بڑھے گا۔