Live Arrest Of Imran Khan
9 مئی کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا شہدا کی قربانیوں کے دم سے ہے، 9 مئی کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا شہدا کی قربانیوں کے دم سے ہے، 9 مئی کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ’تکریم شہدا کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں شہدا کے خاندانوں، وزرا، سابق فوجیوں، سفارتکاروں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور 9 مئی کے حملوں کی مذمت کرنا تھا جن میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔