Live Arrest Of Imran Khan

جو بااختیار ہیں ان میں سے ’کسی سے بھی‘ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے پر تیار ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ’آج جو بھی بااختیار ہے‘ اس سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کے لیے تیار...

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ’آج جو بھی بااختیار ہے‘ اس سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کمیٹی بنا رہا ہوں اور دو باتیں کہتا ہوں، اگر وہ کمیٹی کو بتائیں کہ ان کے پاس ملک کے مسائل کا کوئی حل ہے اور ملک میرے بغیر بہتر طریقے سے چل سکتا ہے یا وہ کمیٹی کو بتائیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک کمیٹی بنا رہا ہوں اور اس کا اعلان کل کروں گا، وہ ہمیں ان دو باتوں پر قائل کریں۔