Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان اور ان کے جتھوں نے وطن پر لشکر کشی کی اور کروائی، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے جتھوں نے وطن پر لشکر کشی کی اور کروائی، وہ ہم سے اپنا...

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے جتھوں نے وطن پر لشکر کشی کی اور کروائی، وہ ہم سے اپنا موازنہ نہ کریں۔

توئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ تم اور تمہاری کابینہ گرفتاری پر روتی، بھاگتی، گیدڑوں کی طرح چھپتی پھرتی ہے، تمہیں چھوڑتی جا رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ تم توشہ خانہ کے چور، جھوٹے ،فارن ایجنٹ، القادر ٹرسٹ کے 60 ارب کے ڈاکو ہو اور تم اور تمہارے جتھوں نے وطن پر لشکر کشی کی اور کروائی ہے۔