Live Arrest Of Imran Khan
ہمارے خلاف ہرجھوٹا مقدمہ بنایا گیا لیکن قائد نواز شریف سمیت ہم ڈٹ کر کھڑے رہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں ہمارے خلاف ہر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا لیکن قائد...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں ہمارے خلاف ہر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا لیکن قائد نواز شریف سمیت ہم ڈٹ کر کھڑے رہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ناحق سزا پانے والوں اور چوروں میں موازنے کا آئینہ پیش ہے، تم نے ہمارے خلاف ہرجھوٹا مقدمہ بنایا لیکن قائد نواز شریف سمیت ہم ڈٹ کر کھڑے رہے، سرخرو ہوئے کیونکہ عوام اور قیادت کو پتہ تھا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی اور امانت سمجھ کر عوامی خدمت کی، اسی لئے بہادری سے ڈٹ کر کھڑے رہے۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر جرت، بہادری اور وفاداری کی ناقابل فراموش مثالیں ہیں اور تمہاری فسطائیت، بدترین سیاسی انتقام اور ظلم و جبر کے منہ بولتے حقائق ہیں، چار نسلوں کا حساب دیا اور سرخرو ہوئے۔