Live Arrest Of Imran Khan
ظل شاہ قتل کیس: فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں خارج
لاہور کی مقامی عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی...
لاہور کی مقامی عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں خارج کردی
لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کیں۔
عدالت نے فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی عبوری ضمانت میں 3 جون تک ضمانت میں توسیع کردی۔ فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر ضمانت میں توسیع کی گئی۔
خیال رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ سرکار کی جانب سے سینیئر پراسیکیوٹر زبیر خان موہل عدالت میں پیش ہوئے۔