Live Arrest Of Imran Khan
پی ٹی آئی چیئرمین کو سپریم کورٹ سے توقعات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ان کی جماعت کو صرف سپریم کورٹ سے توقع ہے کیونکہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ان کی جماعت کو صرف سپریم کورٹ سے توقع ہے کیونکہ پاکستان میں جمہوریت ایک دھاگے سے جڑی ہوئی ہے۔
ٹائمز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 150 مقدمات درج کیے گئے ہیں لیکن وہ عدالت جاتے ہیں تو ان مقدمات کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کل انہیں گرفتار کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ’ملک میں اس وقت مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور آرمی چیف ملک چلا رہے ہیں لیکن یہاں جموریت کا مستقبل روشن ہے۔