Live Arrest Of Imran Khan
عمران ریاض کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو سب کو فکس کروں گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
عدالتی حکم کے باوجود اینکرپرسن عمران ریاض کو بازیاب کرا کے عدالت پیش نہیں کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران ریاض...
عدالتی حکم کے باوجود اینکرپرسن عمران ریاض کو بازیاب کرا کے عدالت پیش نہیں کیا گیا جن کو 11 مئی کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتاری کے بعد اب تک ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران ریاض خان کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ کی جانب سے کیا پیش رفت ہے؟ آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ ایجنسی نے پولیس کی گاڑی کو بلایا تھا، کیوں بلایا تھا یہ آپ ایجنسی کو بلا کر پوچھ سکتے ہیں، عمران ریاض ہمیں مطلوب نہیں تھا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں آپ کو ایک اور موقع دے رہا ہوں، اگر خدانخواستہ اسے کوئی نقصان ہوتا ہے تو میں سب کو فکس کروں گا، آج کی سماعت سے متعلق حکم جاری کریں گے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔