پاکستان

چین کو چیری کی برآمد میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے

چینی وفد نے چیری کے باغات، پیکنگ یونٹس اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کا دورہ کیا تاکہ مقامی چیری کی پیداوار کا معائنہ کیا جا سکے۔

چین کے تجارتی وفد کے گیارہ ارکان وطن واپس پہنچ گئے جبکہ تین دیگر گلگت بلتستان کے کامیاب دورے کے بعد اسلام آباد سے پرواز کریں گے جہاں انہوں نے چیری کی تجارت کو آسان بنانے کے لیے عہدیداروں، تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی تاجروں کا 14 رکنی وفد گزشتہ ہفتے 4 روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچا تھا تاکہ پاکستان سے چیری کی درآمد کے امکانات کا جائزہ لے سکے۔

وفد نے چیری کے باغات، پیکنگ یونٹس اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کا دورہ کیا تاکہ مقامی چیری کی پیداوار کا معائنہ کیا جا سکے اور چینی منڈیوں میں چیری کی درآمد کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ تمام سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان نئے دستخط شدہ پروٹوکول کے مطابق کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد نے ڈان کو بتایا کہ وفد نے مقامی چیریوں کے معیار، پانی کی صفائی کے عمل، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات اور پیکیجنگ کے طریقہ کار کو چیک کرنے کے گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سے چین کو چیری کی برآمد ابھی شروع نہیں ہوئی۔

قبل ازیں وزارت نے چینی کسٹمز کے ساتھ ایک پروٹوکول معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں چین کو تازہ چیری برآمد کرنے کے لیے فائیٹو سینیٹری کی ضروریات کا خاکہ پیش کیا گیا تھا۔

محمد علی قائد نے انکشاف کیا کہ چینی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے ایک اور وفد نے جی بی کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے، ایک بار جب چینی حکام ضروری ایس او پیز کو پورا کرلیں گے تو پاکستان سے چیری کی درآمد کی اجازت ہوگی۔

ہنزہ چیمبر آف کامرس کے صدر محمد رازق نے ڈان کو بتایا کہ اس دورے کا مقصد چیری کی پیداوار سے لے کر پیکیجنگ تک کے تمام عمل کے معیار کا جائزہ لینا تھا۔

تاہم انہوں وضاحت کی کہ اگر چینی قرنطینہ حکام نے اجازت دی تو گلگت بلتستان سے چیری پاکستان سے برآمد کی جائیں گی۔

ورلڈ بینک سے حمایت یافتہ ’پنجاب فیملی پلاننگ‘ منصوبہ منظور

ایل سلواڈور کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی 9 مئی کے واقعات پر پارٹی چھوڑ دی