عمران خان جیل جانے کے خوف سے گھبراہٹ کا شکار اور چھپتا پھر رہا ہے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جس پر سب نے اس کی لعن طعن کی، اس نے میاں صاحبان کے خلاف کیسز بنائے اور انہیں نااہل کروایا، مکافات عمل دیکھیں کہ پہلے اس کا پلستر اتر نہیں رہا تھا مگر جب رینجرز نے پکڑا تو پہلے جھٹکے میں ہی پلستر اتر گیا.
انہوں نے کہا کہ عمران خان مخالفین کوجیلوں میں گھر کا کھانا نہیں کھانے دیتا تھا، ان کو دوائیاں فراہم نہیں کی جاتی تھیں، بار بار اس چیز کو چیک کیا جا تا تھا کہ کہیں مخالفین کو جیل میں کوئی سہولت تو نہیں مل رہی لیکن اب خود جیل جانے کے خوف سے گھبراہٹ کا شکار اور چھپتا پھر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل کا اب اتنا خوف ہے کہ سب پر الزامات لگارہاہے، یہ نوجوانوں کو گالیاں سکھاتا رہا اور کہتا تھا کہ میری گرفتاری ریڈ لائن ہوگی، میں پوچھتا ہوں وہ ریڈ لائن اب ڈیڈ لائن کیوں بن گئی ہے، کہاں ہیں تمہاری جماعت کے لیڈر جو گرفتار کارکنوں اور ان کے گھر والوں کی بات تک نہیں سن رہے اور ان کے فون مسلسل بند ہیں، ایسے سیاست نہیں ہوتی۔