Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان مکافات عمل کاشکار ہوئے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کاشکار ہوئے،...

وفاقی وزیر داخلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کاشکار ہوئے، کسی جماعت پر پابندی لگتی ہے یا کچھ لوگ مائنس ہوتے ہیں تو یہ ان کے کیے کا نتیجہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں تمام الیکشن ایک ہی دن ہوں گے اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، فتنے کو 2018 میں اس وقت کی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ اوراسٹیبلشمنٹ نے مل کر عوام پر مسلط کیا مگر اس نے ملک کوترقی دینے کی بجائے اس کی تباہی نکال دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فتنے نے 2014 سے سیاست کا آغاز دھرنے اور لانگ مارچ سے کیا، مخالفین کے خلاف گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا، اسے جعلی طریقہ سے اقتدار دیاگیاجس نے جھوٹے مقدمے قائم کیے، خودان کے خلاف اس نے جھوٹا کیس بنایا، میاں صاحبان اور دوسروں کے خلاف مقدمات کیے لیکن جب اپنی باری آئی تو چھ ماہ لنگڑا ہوکر بیٹھا رہا مگر جس دن رینجر نے پکڑا اس کی ٹانگ اسی وقت نہ صرف ٹھیک ہوگئی بلکہ اس نے بھاگنا شروع کردیا۔