Live Arrest Of Imran Khan
سویلین املاک کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این اے سی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سولین تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے ملوث تمام...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا، جبکہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں پر آئین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔
لاہور میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات کوئی مذاق نہیں ہے کہ دہشت گرد کراچی میں ایئرفورس کی تنصیبات پر حملہ کریں اور اربوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچائیں اور عمران نیازی کے جتھے میانوالی میں پہنچ جائیں اور دشمن کے خلاف استعمال کرنے کے لیے قوم کی خون پسینے کی کمائی سے خریدے گئے ہوائی جہازوں کو آگ لگانے کی منحوس کوشش کریں۔