Live Arrest Of Imran Khan

کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی قائد اعظم ہاؤس جلایا، عمران نیازی نے بھی قائد اعظم ہاؤس جلایا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک طالبان نے قائد اعظم ہاؤس زیارت کو جلایا جبکہ عمران نیازی اور اس کے جتھوں نے...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قائد اعظم ہاؤس زیارت کو جلایا جبکہ عمران نیازی اور اس کے جتھوں نے لاہور میں قائد اعظم ہاؤس کو جلایا جو کہ کمانڈر ہاؤس بن چکا ہے۔

لاہور میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کالعدم تحریک طالبان نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا، اس ملک کی بدقسمتی دیکھیں کہ ان ’پاکستانی نما دشمنوں‘ نے بھی جی ایچ کیو پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان کو جلادیا، ایف سی اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دن (9 مئی) کو بے پناہ ایسے واقعات ہوئے تھے جو پوری قوم کو ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔