Live Arrest Of Imran Khan

9 مئی کے واقعات کو کسی بھی ملک میں سیاسی احتجاج کے پلڑے میں نہیں ڈالا جاسکتا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو ایجنسیوں کی کارروائی قرار دے کر عمران خان اس...

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو ایجنسیوں کی کارروائی قرار دے کر عمران خان اس کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔

نارروال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ہے، اسے کسی بھی طرح، کسی بھی ملک میں سیاسی احتجاج کے پلڑے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آئین، جمہوریت اور سیاست احتجاج کا حق دیتے ہیں لیکن احتجاج کے حق کو دہشت گردی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، احتجاج کے حق کو قومی اداروں اور قومی سلامتی پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں جب کیپٹل ہل پر حملہ ہوا، جو اراکین عمران خان کی حمایت میں خط لکھ رہے ہیں، ان سے سوال ہے کہ اگر پاکستان کے اراکین اسمبلی امریکا کے صدر کو خط لکھیں کہ ان لوگوں کو چھوڑ دیا جائے جنہوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کیا، تو کیا امریکا ان قیدیوں کو جیل سے نکال دے گا، کبھی بھی نہیں نکالے گا۔