Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان نے نہایت غلیظ اور ملک دشمنی پر مبنی مہم شروع کی، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے نہایت غلیظ اور ملک دشمنی پر مبنی مہم ملک کےاندر اور ملک...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے نہایت غلیظ اور ملک دشمنی پر مبنی مہم ملک کےاندر اور ملک کے باہر، فوج اور فوج کی قیادت اور قومی اداروں کے خلاف شروع کی۔

نارروال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حمایتوں کو فوج کے خلاف بھڑکانا شروع کیا، اپنے حمایتوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں کیونکہ جو کام عمران خان کر رہا تھا، وہ کام کروڑوں اربوں روپے خرچ کر کے بھی وہ نہیں کرسکتے تھے۔