Live Arrest Of Imran Khan
منصوبے کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مئی کے پُرتشدد واقعات اور عسکری تنصیبات پر حملے کو منصوبہ قرار دے دیا، جس...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مئی کے پُرتشدد واقعات اور عسکری تنصیبات پر حملے کو منصوبہ قرار دے دیا، جس کے تحت ملک کے وقار سے متعلق علامتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس پاگل پن کے پیچھے کوئی منصوبہ یا طریقہ کار ہے، ان تمام علامتوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، جو قومی فخر کی علامت تھیں یا جن پر مسلح افواج کو فخر تھا۔
ملک کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے حملہ کیا کیونکہ انہوں نے فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر ’جشن منایا‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دشمنوں کو خوش کیا اور اپنی قوم کی آنکھوں میں آنسو لائے۔