Live Arrest Of Imran Khan

کراچی: پی ٹی آئی کے کونسلر سلمان قریشی نے بھی راہیں جدا کرلیں

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلرسلمان قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی پریس کلب میں...

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلرسلمان قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں اور کونسلر کی نشست سے بھی مستعفی ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پُرتشدد احتجاج اور فوجی تنصیبات پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، میں یہاں یہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے آیا ہوں اور صدر ٹاؤن کی یوسی 9 سے کونسلر کی نشست بھی چھوڑتا ہوں۔