Live Arrest Of Imran Khan
شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے جیل حکام کا انکار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر حراست وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے دعویٰ کیا ہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر حراست وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو گھنٹوں انتظار کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی گوہر بانو قریشی گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اپنے والد سے ملے بغیر واپس لوٹ گئیں۔