Live Arrest Of Imran Khan

جمہوری ریاستیں شہریوں کی زندگی میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا...

سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کے سائے میں پنپنے والی جمہوریتوں میں ریاست کی جانب سے (شہریوں کی) زندگی کے بعض پہلوؤں میں اپنی مرضی سے مداخلت کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ریاست یوں غیرقانونی طور پر فرد پر پہرے بٹھاتی/اس کی نگرانی کرتی ہے تو آرٹیکل 14 کے تحت اسے میسّر پرائیویسی اور شخصی وقار کے حق پر زد پڑتی ہے، حال ہی میں خفیہ طور پر جاری (لیک) کی جانے والی بعض کالز ایسی تھیں جو اصولاً وزیراعظم کے دفتر کی محفوظ ٹیلی فون لائن پر کی جانے والی گفتگو کے زمرے میں آتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود انہیں غیرقانونی پر ٹیپ اور کانٹ چھانٹ/رد و بدل کرکے جاری کیا گیا، اس ٹیپنگ میں کارفرما یہ دیدہ دلیر عناصر بظاہر وزیراعظم کی دسترس سے باہر دکھائی دیتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ان کا علم تک نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کردار ہیں کون جو قانون سے بالاتر ہیں، ملک کے وزیراعظم کے بھی ماتحت نہیں اور پوری ڈھٹائی سے (شہریوں، اعلیٰ شخصیات کی) خلافِ قانون نگرانی کرتے ہیں۔ کمیشن کی جانب سے ان عناصر کی نشاندہی ناگزیر ہے۔