Live Arrest Of Imran Khan
سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے زیر حراست
حکومت سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر...
حکومت سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لے لیا۔
عمران اسمٰعیل کو 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے تحت گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 19 مئی کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کو عوام کو سڑکیں، ہائی ویز بلاک کرنے اور دھرنے دینے کے لیے اکسانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ عمران اسمٰعیل کو ایم پی او کے تحت گرفتار سندھ کے انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن کی جانب سے 19 مئی کو لکھے گئے خط کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔