Live Arrest Of Imran Khan
عوامی ردعمل نے عمران خان کو مجبور کیا کہ وہ مذمت کا ڈراما کریں، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے کی مذمت 19 مئی کو کی گئی، اور وہ مذمت اپنے گناہوں پر پردہ...
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے کی مذمت 19 مئی کو کی گئی، اور وہ مذمت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ عوام کا جو ردعمل آیا، کیونکہ عوام افواج پاکستان، جو پاکستان شہدا اور غازیوں کے لیے اپنی جان دینے کو تیار ہوتی ہے، وہ عوام نہیں چاہتی کہ اس کا اسکول جلے، ہسپتال اور مساجد جلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی ردعمل نے عمران خان کو مجبور کیا کہ وہ کل مذمتی ڈراما کریں لیکن اس سے جان نہیں چھٹے گی۔