Live Arrest Of Imran Khan
75 سالہ تاریخ میں دشمنوں نے وہ کام نہیں کیے جو عمران خان نے منصوبہ بندی کرکے کیے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی کہ وہ اپنے مٹھی بھر مسلح جتھوں کے...
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی کہ وہ اپنے مٹھی بھر مسلح جتھوں کے ساتھ کن کن جگہوں پر حملہ آور ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، یہ قومی سانحہ ہے، اس پر پاکستان کی پوری قوم آبدیدہ ہے، دل دکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں دشمنوں نے وہ کام نہیں کیے جو عمران خان نے منصوبہ بندی کرکے پورے ملک میں مسلح جھتوں کو استعمال کر کے، دہشت گردوں کو استعمال کرکے، ان ملک کی حساس تنصیبات پر حملہ آور ہوئے۔
مریم اورنگریب نے کہا کہ ملک کے اندر اسکول، ہسپتال، مسجد، ایمبولینسز سے مریضوں کو نکال کر ایمبولینس جلائی گئیں۔